صوبائی حکومت پر تنقید کرنے والے اپنے ماضی کو یاد کرے،ملک خدابخش لانگو

0

- Advertisement -

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری ملک خدابخش لانگو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پر تنقید کرنے والے ماضی میں اپنے دور حکومت کو یاد کرے عوام کو مایوسی بے روزگاری کے سوا کچھ نہیں دیا بی اے پی نے مختصر مدت میں جو ترقیاتی کام کیئے ہیں تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی چمن سے لیکر کراچی تک قومی شاہراہ کو دو رویہ بنانے کیلئے 70سالوں سے سیاست کرنے والوں نے آواز نہیں اٹھائے یہ بی اے پی کی جدوجہد سے وفاقی حکومت نے قومی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کی منظوری دی ہے بی اے پی کے سینیٹر ملک نصیب اللہ بازئی نے سینیٹ میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشتوں میں اضافے کیلئے جو بل پیش کیا اس کی حمایت کرنے پر بلوچستان کے سیاسی جماعتوں کے مشکور ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روز مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوںنے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے دور دراز علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے تاکہ ماضی میں عوام کے ساتھ حکمرانوں نے جو ناانصافی کیے ہیں ان کا ازالہ ہو سکیں اور عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کیا جاسکیں گزشہ 70سالوں سے عوام کے صرف جذبات سے کھیلا گیا ہے اب عوام کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونگے دینگے بی اے پی عوام کی پارٹی ہے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے کسی قربانی سے دریخ نہیں کرینگے صوبائی حکومت پر تنقید کرنے والوں کی وجہ سے آج صوبے میں بے روزگاری عام ہے بی اے پی عوام کو مایوس نہیں کریگی انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں ایک ٹیم ورک کے تحت صوبے کی پسماندگی کے خاتمے کے لیے دن رات کوشاںہے جہاں صوبے کے دور دراز علاقوں میں تمام شعبوں میں یکساں طور پر عوام کی خوشحالی اور ترقی کے لئے اربوں روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ترقیاتی عمل کے ساتھ ساتھ روزگار کر مواقع پیدا کرنے کے لئے خالی آسامیوںپر بے روزگار نوجوانوں کو روزگار فراہمی کے لئے مواقع فراہم کی جائے گی ۔ عوام کے اعتماد کو کبھی بھی ٹھیس نہیں پہنچائینگے اور ان کی تواقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.