
- Advertisement -
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ اور قلعہ عبداللہ میں پیش آنے والے مختلف حادثات اور واقعات میں بچہ ،ڈاکٹر اور ٹریفک پولیس اہلکار سمیت5افراد جاںبحق ہوگئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاﺅن میں فائرنگ سے ایک شخص شوکت علی جاںبحق ہوگئے لاش کو ہسپتال منتقل کردیاگیا دوسری جانب کوئٹہ ہی کے علاقے سریاب روڈ پر تیزرفتار مسافر بس کی ٹکر سے ٹریفک پولیس اہلکار ہیڈکانسٹیبل غلام مصطفی جاںبحق ہوگئے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعدورثاءکے حوالے کردیاگیا۔دریںاثناءضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے میزئی اڈہ میں کلینک سے باہر کھڑے ڈینٹل ڈاکٹر عبدالغفار ولد محمد صدیق سکنہ بہاولپور کو مسلح موٹرسائیکل سوار افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کردیاگیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ،دوسری جانب قلعہ عبداللہ ہی کے علاقے میں ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل غوث الدین اور 4سالہ بچہ فیض اللہ جاںبحق ہوگئے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعدورثاءکے حوالے کردیاگیا مذکورہ حادثات اورواقعات سے متعلقہ مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔