
- Advertisement -
نصیرآباد کے پولیس تھانہ فیلجی کے گوٹھ میں بھائی نے کلاڑیوں کے وار کرکے اپنی بہن کو قتل کردیا اورفرار کامیاب ہو گیا ۔پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ فلیجی کی حدود گوٹھ بار جت میں ملزم کریم بخش نے غیرت کے نام پرکلاڑیوں کے وار کرکے اپنی بہن چنگی خاتون کو قتل کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فلیجی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو سول ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق مقتولہ سات بچوں کی ماں تھی جس کی عمر 48برس تھی فلیجی پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد ان کی نعشیں ان کے ورثا کے حوالے کردی واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی تاہم آخری اطلاعات آنے تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں اسکی ہے۔