سول ہسپتال میں کتے کے کاٹے کی ویکسینیشن ندارد

0

- Advertisement -

صوبائی حکومت کے صحت کی ایمرجنسی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ،صوبے کے سب سے بڑے سرکاری سول ہسپتال میں کتے کے کاٹے کی ویکسی نیشن ندارد۔تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت صوبے میں صحت کی ایمرجنسی و ہسپتالوں کی بہتری کے جہاں بلند و بانگ دعوے کر رہی ہے وہی صوبے کے سب سے بڑے سرکاری سول ہسپتال میں کتے کے کاٹے کی ویکسی نیشن تک دستیاب نہیں اسکے علاوہ بھی معمولی نوعیت کی ادویات بھی ناپید ہیں جبکہ بی ایم سی اور بے نظیر ہسپتال میں بھی کتے کے کاٹے کی ویکسی نیشن نہیں ہے قابل افسوس امر یہ ہے کہ محکمہ صحت کا اربوںروپے کا بجٹ محض ہسپتالوں کی رنگ و روغن پر خرچ کردیا جاتا ہے جبکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ سرکاری ہسپتالوں میں غریب عوام کے لئے ادویات کا بندوبست کیا جائے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.