
- Advertisement -
بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلہ کان کے ڈیرہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ٹھیکیدار جاں بحق جبکہ ایک مزدور زخمی ہوگیا ، ملزمان نے مقتول کی گاڑی کو نذرآتش کرکے فرار ہوگئے ۔ اطلاعات کے مطابق ہرنائی کے علاقہ طالب لیز کوئل مائنز ایریا میں کوئلہ کان کے ڈیرہ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ٹھیکیدار سرورکاکڑ جاں بحق جبکہ ایک مزدور زخمی ہوگیا ۔ مسلح افراد نے مقتول کی گاڑی کو آگ لگاکر جلانذرآتش کردیا ۔ کان پر موجود مزدوروں کے مطابق مسلح افراد نے ٹھیکیدار کو اغواءکرنے کی کوشش کی تاہم ٹھیکیدار کی مزاحمت پرفائرنگ کرکے انہیںقتل کردیا اور فرار ہوگئے ۔ اطلاع ملتے ہی ایس پی کمال خان کبزئی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ملزمان کی تقاب شروع کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیاگیا