کوئٹہ:تھا نہ کیچی بیگ پو لیس کی کارروائی حافظ قرآن کے قاتل گرفتار

0

- Advertisement -

تھا نہ کیچی بیگ پو لیس کو ئٹہ کی کا میا ب کا رروائی کے نتیجے میں حا فظ قر آ ن کو خنجروں کے وار کر کے قتل کر نے والے 3مبینہ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔پو لیس کے مطا بق گزشتہ دنوں ایس ایس پی آپریشن طارق الہی مستوئی اور ایس پی سریاب کی خصوصی ہدایت اور ایس ڈی پی او شالکوٹ سرکل زین عاصم کی نگرانی میں ایس ایچ او کیچی بیگ تھانہ حاجی عبدالحئی گرانی و دیگر پر مشتمل ٹیم نے کا میا ب کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ ما ہ حافظ قرآن حافظ اسداللہ کے مبینہ قا تلوں جہانزیب ،حکمت اللہ اورعبدالباسط کو گرفتار کرکے مقدمہ در ج کر لیا گیا ہے پو لیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش حا فظ قر آ ن کو قتل کر کے نعش انگور کے باغ میں چھوڑ کر فرار ہو نے کا اعتراف کر لیا ہے پو لیس کے مطا بق قتل کے واقعہ میں ملوث ایک اور ملزم کی گرفتاری کے لیئے بھی چھاپہ ما ر کا رروائی کی جا رہی ہے جس سے بھی جلد گرفتار کر کے انصا ف کے کٹہرے میں لا یا جا ئے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.