
- Advertisement -
صو با ئی دارالحکومت کو ئٹہ کے نواحی علا قے لکپاس اور ہر نا ئی میں ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے ۔اطلاعات کے مطا بق گزشتہ روز کو ئٹہ کے نواحی علا قے لکپاس پر ٹرک اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں نو شکی کے رہا ئشی غلا م محمد جاں بحق جبکہ رضوان زخمی ہو گیا ہے زخمی اور جاں بحق افراد کو فو ری طو ر پر نواب غوث بخش رئیسا نی ہسپتال مستونگ منتقل کر دیا گیا ہے جہاں متوفی کی نعش کو ضا بطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ زخمی کو طبی امداد دی جا رہی ہے دوسری جا نب ضلع ہر نا ئی میں ویگن کی ٹکر سے ایک شخص زمان ولد داد محمد سکنہ گوچینہ جا ن کی با زی ہا ر گیا ہے جن کی نعش کو ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے اس سلسلے میں مزید کا رروائی جا ری ہے۔