
- Advertisement -
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پانی کی قلت برقرار ہے جس سے شہری پریشان ہیں۔ نجی ٹی وی کے ایک رپورٹ کے مطابق صوبائی وزیر واسا نور محمد دمڑ نے آبادی میں اضافے، بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بوسیدہ نظام کو پانی کی قلت قرار دیا ہے۔کوئٹہ کے وسطی اور اطراف کے علاقوں میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ واسا کی پائپ لائنوں میں کئی کئی روز تک پانی نہیں آتا، یہی وجہ ہے کہ پانی لینے کے لئے انہیں پیدل سفر کرنا پڑتا ہے یا مہنگے داموں ٹینکر خریدنے پر مجبور ہیں، شکایت کے باوجود واسا اور پی ایچ ای حکام مسئلہ حل نہیں کرتے۔صوبائی وزیر واسا کا کہنا ہے کہ آبادی میں مسلسل اضافہ ، بجلی کی بلاجواز لوڈشیڈنگ ، خشک ٹیوب ویل اور پرانا بوسیدہ نظام شہر میں پانی کی قلت کی بنیادی وجہ ہے۔واسا حکام کے مطابق کوئٹہ میں پانی کی یومیہ طلب 5کروڑ گیلن، سپلائی 3 کروڑ گیلن جبکہ قلت 2کروڑ گیلن ہے۔