صحت عامہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو کو استعمال میں لایا جا رہا ہے سیکٹری صحت حافظ عبدالماجد
- Advertisement -
کویٹہ 11ستمبر 2019: صوبائی سیکٹری صحت حافظ عبدالماجد نے کہا ہے کہ صحت عامہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل کو کو استعمال میں لایا جا رہا ہے، منصفی روڈ متصل پرانا ٹی بی سینٹر کی نو تعمیر شدہ بلڈنگ کو بہترین طبی سہولیات کے طور پر استعمال میں لایا جائے گا یہ بات انہوں نے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر کمالان گچکی کے ہمراہ دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا۔ سیکرٹری صحت نے موقع پر موجود ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز ڈاکٹر کمالان گچکی کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ جلد سے جلد بلڈنگ کو طبی مقاصد اور متعلقہ سہولیات کی فراہمی کے لیےاستعمال میں لایا جائے اور اس حوالے سے جامع رپورٹ مرتب کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتال کی تعمیر سے اندرون شہر کے مرکزی علاقوں کو عصر حاضر سے ہم آہنگ طبی سہولیات دستیاب آسکیں گی، اور یہ عوامی حکومت کے سربراہ وزیراعلی بلوچستان ان جام کمال خان اور صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری کے کے دوررس ویژن کا عکاس عملی نمونہ ہے۔