14ستمبربروز ہفتہ بجلی صارفین کی شکایات کے ازالہ کےلئے کیسکو کے ا ٓپریشن سرکلزمیں کھلی کچہری منعقد ہوں گے
- Advertisement -
14ستمبربروز ہفتہ بجلی صارفین کی شکایات کے ازالہ کےلئے کیسکو کے ا ٓپریشن سرکلزمیں کھلی کچہری منعقد ہوں گے
کوئٹہ(اے اےن اےن)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے زیراہتمام صارفین کی بجلی سے متعلق شکایات کے ازالہ کے سلسلے میں مختلف سرکلز میں بروزہفتہ14ستمبر کو کھلی کچہری پروگرام منعقد کئے جارہے ہیں ۔ اس سلسلے میں سپرنٹنڈنگ انجینئر(سینٹرل) سرکل کوئٹہ کے زیراہتمام ایکسئن زرغون آپریشن ڈویژن کیسکوکے دفتر واقع چمن ہاﺅسنگ اسکیم کوئٹہ میںبروز ہفتہ14 ستمبرکو بوقت صبح10بجے کھلی کچہری پروگرام منعقد کیاجائے گا۔ کیسکو خضدارسرکل کے تحت خضدار۔1 سب ڈویژن کے دفترمیں، کیسکوسبی سرکل کے زیراہتما م ڈیرہ مرادجمالی سب ڈویژن میں، پشین سرکل کے تحت کیسکوچمن I،IIسب ڈویژن کے دفترواقع چمن شہرمیں، کیسکولورالائی سرکل کے زیراہتمام مسلم باغ سب ڈویژن کے دفترمسلم باغ شہر میں جبکہ کیسکومکران سرکل کے تحت گوادر(اربن) سب ڈویژن کے دفتر واقع گوادرشہرمیں بروزہفتہ14ستمبرکو بوقت صبح10بجے کھلی کچہری منعقد ہوں گے ۔ کھلی کچہر ی میںکیسکوکے آپریشن سرکل کے تمام متعلقہ ا فسران کی موجودگی میں صارفین کی شکایات اور اُنکے ازالہ کےلئے اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔ لہٰذا کیسکونے متعلقہ آپریشن ڈویی نزکے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی سے متعلق شکایات اوربجلی سے معلق دیگرمسائل کے حل کےلئے اپنے متعلقہ دفاترمیں منعقدہ کھلی کچہری میں شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ اُن کی شکایات کاازالہ کیاجاسکے۔