صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو کا کنٹرول روم کا معائنہ

0

- Advertisement -

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءلانگو نے سینٹرل پولیس آفس میں قائم پولیس کنٹرول روم کا معائنہ کیا اس موقع پر آئی جی پولیس بلوچستان محسن حسن بٹ ، ایڈیشنل آئی جی جہانزیب خان جوگیزئی ، ایڈیشنل آئی جی و کمانڈنٹ بی سی اکرم نعیم بھروکا کے علاوہ دیگر پولیس آفیسران بھی موجود تھے صوبائی وزیر داخلہ نے عاشورہ کے جلوس کی کنٹرول روم سے براہ راست مانیٹرنگ کی انہوں نے پولیس ، لیویز، فرنٹیئر کور ، اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بہترین سیکورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کر تے ہوئے کہا کہ ا±ن کی شب وروز محنت اور دی گئی ذمہ داریوں کو خوش اصلوبی سے نبھایا جس کی بدولت یوم عاشورہ بخیر خوبی اختتام پذیر ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.