
- Advertisement -
بلو چستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے زردآلو میں پکنک کے لئے جا نے والے افراد کی گاڑی کو پیش آ نے والے حادثہ کے نتیجے میںایک شخص جان بحق جبکہ 3افراد شدید زخمی ہو گئے ہیںاطلاعات کے مطا بق گزشتہ روز ہر نا ئی کے علا قے زرد آ لو میںچپر رفٹ کے موڑوںمیں سیاحوں کی گاڑی حادثے کا شکا ر ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص سیف اللہ ولد حاجی ہدایت اللہ جاںبحق جبکہ 3افراد یاسر ولد عبدالغنی ، طفیل آغا ولد باقی جان آغا اور محمد عمر ولد محمد زمان ساکنان ضلع پشین زخمی ہو گئے ہیںجاں بحق شخص کی نعش کو ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔