بلوچستان: ”یوم عاشورہ “مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی

0

- Advertisement -

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 10ویں محرم الحرام ”یوم عاشورہ “مذہبی عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی ،صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں عزاداروں کی جانب سے ماتمی جلوس نکالے گئے جس کے شرکاءنے ماتم اور زنجیرزنی کی بلکہ دن بھر عزدار نوحہ خوانی کرتے رہے ،صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں جلوس کی فضائی نگرانی کا سلسلہ جاری رہا بلکہ جلوس روٹ کو مکمل طورپر سیل کردیاگیاتھا جلوس کی سیکورٹی پر 5ہزار سے زائد ،پولیس ،اے ٹی ایف ،سی ٹی ڈی ،ایف سی ودیگر اہلکار تعینات کئے گئے تھے بلکہ صبح سے رات تک موبائل سروس بھی مکمل طورپر معطل رہی۔تفصیلات کے مطابق 10ویں محرم الحرام کو صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عزا داروں کا مرکزی جلوس علمدار روڈ سے 9بجے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ روٹ سے ہوتے ہوئے باچاخان چوک پہنچے جہاں عزاداروں سے اہل تشیع کے علماءکرام ودیگر نے واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی اور کہاکہ یہ واقعہ صبروتحمل اور ظالم کے سامنے ڈٹ جانے کا سبق دیتاہے بلکہ یہ مظلوم کا ساتھ دینے کیلئے ہرقربانی دینے کا بھی درس دیتاہے بعدازاں جلوس کے شرکاءلیاقت بازار ،پرنس روڈ ودیگر سے ہوتے ہوئے اپنے منزل مقصود تک پہنچے ۔جلوس کی حفاظت کیلئے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف اضلاع اور شہروں میں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔ڈپٹی انسپکٹرپولیس عبدالرزاق چیمہ کے مطابق جلوس کی سیکورٹی پر 5ہزار 200اہلکار تعینات کئے گئے تھے جن میں پولیس ،سی ٹی ڈی ،اے ٹی ایف ،ایف سی کے جوان شامل تھے جبکہ فوج کے دستے بھی اسٹینڈ بائی رہے اس کے علاوہ شیعہ کانفرنس کے2ہزار رضا کار بھی سیکورٹی خدمات انجام دیتے رہے ،جلوس کی فضائی نگرانی کا سلسلہ بھی جاری رہا بلکہ جلوس روٹ تک جانے والے تمام راستوں کو سیل کیا گیا تھا تمام عزاداروں کو جامع تلاشی اور واک تھرو گیٹ سے گزار کر جلوس میں شرکت کی اجازت دی گئی بلکہ جلوس کے راستوں پر میڈیکل کیمپس بھی لگائے گئے تھے ۔صوبائی حکومت کی جانب سے 9ویں اور 10ویں محرم الحرام کے موقع پر موبائل فون سروس بھی معطل کردی گئی تھی جو10ویں محرم الحرام کے رات 12بجے بحال کردی گئی ،صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف حصوں میں دکانیں بند جبکہ ٹریفک معمول سے کم رہا ۔عوام نے 10ویں محرم الحرام کے دن سبیلیں لگا رکھی تھی بلکہ لنگر تقسیم کرنے کا بھی سلسلہ جاری رہادریںاثناءوزیراعلیٰ بلو چستان جام کمال خان نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں یوم عاشورہ کے جلوسوں کے پر امن انعقاد اور احسن طریقے سے اختتام پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے عاشورہ محرم میں پر امن ماحول کے قیام پر پولیس ،لیویز ،ایف سی ،انتظامیہ اور پاک فوج کی کارکردگی کی تعریف کی ہے ،انہوں نے کہاکہ تما م سیکیورٹی اداروں نے دن رات محنت کرکے سیکیورٹی کے موثر اقدامات کو یقینی بنایاہے جس پرسیکیورٹی اہلکاروں اور افسران کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباداورخراج تحسین پیش کرتے ہیں ،انہوں نے عوام اور علماءکرام کی جانب سے سیکورٹی اداروں کے ساتھ تعاون کو سراہا اور کہاکہ باہمی تعاون کے ذریعے 10ویں محرم الحرام کو امن وامان کاقیام ممکن ہواجس پر عوام اور علماءکرام کے ہم شکر گزارہیں ۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاوہ مچھ ،سبی ،نصیرآبادودیگر میں بھی ماتمی جلوس نکالے گئے جو مقررہ روٹ سے ہوتے ہوئے اختتام پذیر ہوئے مذکورہ جلوسوں کی سیکورٹی کیلئے بھی فول پروف انتظامات کئے گئے تھے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.