اس کونسل کا مقصد خواتین کو اقتصادی طور پر خود مختار بنانا ہےصوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی

0

- Advertisement -

صوبائی وزیر خزانہ میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار اہم ہے۔ہم بحیثیت قوم تب تک کامیابی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکتے جب تک ہم خواتین کو معاشی طور پر بااختیار نہیں کرتے۔ خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے مو ثر قانون سازی کی جارہی ہے خواتین کو وارثت میں حصہ دینے کے حوالے سے کا بینہ سے خواتین کی ورثت سے متعلق بل منظور کیا گیا ہے جبکہ خواتین کوکام کی جگہ ہراساں کرنے کے حوالے سے وومن ہراسمنٹ بل پاس ہو چکا ہے محکمہ لیبر کے تحت ہوم بیس ورکر ز پالسیی بھی مرتب کی جارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترقی نسواں کے زیراہتمام یواین وومن اور ایچ این پی کے اشتراک سے منعقدہ وومن اکنامک امپاورمنٹ کے اجراءکی تقریب کے موقع پر شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا اس کونسل کا مقصد خواتین کو اقتصادی طور پر خود مختار بنانا ہے۔تقریب میں سیکرٹری لائیوسٹاک دوستین جمالدینی سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ شیران اور دیگر بھی موجود تھے صوبائی وزیر مزید کہا کہ موجودہ حکومت صوبے کی تاریخ میں پہلی بار پی ایس ڈی پی میں خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانے کے لئے خاطر خواہ حصہ مختص کیا ہے اس ضمن میں صوبائی حکومت وومن انڈومنٹ فنڈ متعارف کرانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے جس سے گھروں میں روزگار کرنے والے خواتین کے لیے وومن بازار کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا جس سے خواتین اپنی تیار مصنوعات فروخت کرسکیں گی۔تقریب میں وومن ڈویلپمنٹ ،محکمہ لائیو اسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ،LHRLA اور تعمیر خلق فاو ¿نڈیشن کے مابین مفاہمتی یاداشت کے معاہدوں پر دستخط ہوئے. ان مفاہمتی یادداشتوں کا مقصد صوبے کی خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنا کر صوبے کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے علاوہ روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنا ہے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری لائیو سٹاک دوستن جمالدینی نے کہا کہ صوبے میں خواتین کو معاشی طور پر مضبوط اور بااختیار بنانے سے جہاں صوبہ ترقی کرے گا وہی دوسری طرف خواتین کی ملکی ترقی میں حصہ دار ہو نگی۔تقریب سے سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ سائرہ عطاء،پارلیمانی سیکرٹری وومن ڈویلمنٹ ماجبین شیران اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.