بلو چستان یو نین آف جر نلٹس اور کوئٹہ پر یس کلب نے ایک مشترکہ بیان میں گز شتہ روز کلی خیز ی بم دھما کے میں زخمیوں کو بر وقت علا ج معا لجے کی سہو لیا ت فرا ہم کر نے پر حکو مت بلو چستان کا شکر یہ ادا کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سہو لتوں کی کمی کے با وجود ٹر ما سینٹر میں زخمیوں کو بر وقت علا ج فر اہم کیا گیا ہے بیان میں و زیر اعلیٰ بلو چستان جا م کمال خان
،
،
- Advertisement -
آئی جی پولیس محسن حسن بٹ، سیکرٹری صحت حافظ عبدالماجد ریجنل ڈائریکٹر آئی ایس پی آر برگیڈئر شاہد وزیراعلیٰ بلوچستان کے پریس سیکرٹری وزیراعلی سیکرٹریٹ کے سٹاف کا شکر یہ ادا کیا گیا ہے جن کی ذ اتی دلچسپی کی وجہ سے دھما کہ میں شدید زخمی ہو نے والے دنیا نیوز کے رپورٹر ابراراحمد اور کیمرہ مین رحمت علی کو سی ایم ایچ میں بر وقت علا ج معالجے کی سہو لیات میسر ہوئی اور ان دونوں صحا فیوں کو وزیراعلیٰ اور صوبائی وزیر داخلہ کی خصوصی ہدایت پر کر اچی میں آغا خان ہسپتال میں علا ج معالجے کی سہولت کے ساتھ ساتھ آئی جی پولیس بلوچستان کے جہاز کی فرا ہمی کواحسن اقدام قرار دیا صحافی تنظیموں نے سی ایم ایچ ہسپتال کے عملے اور ڈاکٹروں کا بھی شکریہ اداکیا کہ جنہوں نے رات گئے تک دونوں زخمیوں کی جانیں بچانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا۔