
- Advertisement -
بلوچستان کے علاقے حب میں حب ندی میں نہاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے 5 افراد ڈوب گئے چار افراد کی لاشیں نکال لی گئی تفصیلات کے مطابق حب کے علاقے ماہی گاڑی کے مقام پر حب ندی میں نہاتے ہوئے ایک خاندان کے پانچ افراد ڈوب گئے جن میں سے 4کی لاشیں نکال لی گئی جبکہ ایک لاش کی تلاش جاری ہے لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کیا گیا ۔دریں اثناءتحصیل نال میں نامعلوم مسلح افراد کی گھرپر فائرنگ ۔خاتون سمیت3افراد جاں بحق نال لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز خضدار کے تحصیل نال کے علاقہ گروک ختیچک کے مقام پرنامعلوم مسلح افراد نے گھرپرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3افراد محبوب علی ،دریاخان اور اسکی اہلیہ جاں بحق ہوگئے مقتولین کو نال اسپتال منتقل کیا گیا نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا ڈپٹی کمشنر خضدار ریٹائرڈ میجر محمد الیاس کبزئی کی ہدایت پر نال لیویز نے ملزمان کے گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دے کر علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے نال لیویز کے مطابق واقع پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے واقع سے متعلق مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔علاوہ ازیںصوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے نواں کلی میں شادی کی تقریب میں اندھی گولی لگنے سے ایک لڑکا جاںبحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیاہے ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں شادی کی تقریب کے دوران اندھی گولی لگنے سے 16سالہ لڑکاعبداللہ جاںبحق جبکہ دوسرا فدا محمد زخمی ہوگیالاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیاہے ۔دریں اثناءبلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے بختیار آباد میں قومی شاہراہ پر مسافر بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار بچہ جاںبحق جبکہ 2بچوں اور خاتون سمیت4افراد زخمی ہوگئے ہیں ۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز سبی کے علاقے بختیار آباد میں قومی شاہراہ پر تیزرفتار مسافر کوچ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک بچہ جاںبحق جبکہ 2بچوں اور خاتون سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ہیں لاش اور زخمیوں کو فوری طورپر بی ایچ یو بختیارا ٓباد منتقل کردیاگیاہے مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔