ہماری غفلت اور لاپروہی سے ہمارا شہر اور گلیاں محلے کچرا کنڈی کا مظاہر ہ پیش نہ کریں

0

- Advertisement -

ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ محمد طارق مینگل کی خصوصی ہدایت پر شہر اور نواحی علاقوں میں صفائی ستھرائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کی خصو صی مہم تیز ی سے جاری ہے۔اس سلسلے میں ایکسین عبدالخالق زہر ی اورانجینئر غلا م سرور زہری کی نگرانی میں میٹروپولیٹن کے صفائی عملے نے عمران ٹاؤن اسپنی روڑ اور ملحقہ علاقوں میں سالوں سے پڑے کچروں کے ڈھیر اٹھا کر ٹھکانے لگا دئے جس سے علاقہ صاف اور لوگوں نے سکون کا سانس لیا۔ واضح رہے کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کی جانب سے شہر اور نواحی علاقوں میں صفائی ستھرائی اور کچرے اٹھانے شہر میں صفائی کی صورتحال میں بہتری آرہی ہے اور سالوں سے پڑے کچروں کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات درپیش تھیں جس پر ان کو ٹھکانے لگنے سے نہ صرف علاقہ صاف ستھرا ہوا بلکہ کوڑا کرکٹ نجات مل گی۔ اس سلسلے میں عوام الناس سے اپیل کی گئی کہ وہ اپنے گھر وں او ردکانوں کا کچرہ باہر گلیوں اورسٹرکوں پر پھینکنے کی بجائے کوڑا دان یا ایسی جگہ رکھیں جہاں سے ان کو ٹھکانے لگانے میں آسانی ہو۔ کیونکہ گھروں اور دکانوں کو کچرہ سٹرکوں پر پھیلانے کی وجہ سے عوام کو مشکلات پیش آتی ہے اور علاقہ بد نما نظر آتاہے۔لہذا ایک ذمہ داری شہر ی کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے شہر اور گلی محلوں کو صاف ستھرا رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ہماری غفلت اور لاپروہی سے ہمارا شہر اور گلیاں محلے کچرا کنڈی کا مظاہر ہ پیش نہ کریں۔میٹروپولیٹن کارپویشن کا عملہ دن رات شہر کو صاف ستھرا اور کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگنے کے کام میں مصروف ہے اس مہم میں ان سے ہرممکن تعاون کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.