کوئٹہ :پیمرا کا بھارتی و غیر قانونی چینلز کیخلاف کارروائی تیز

0

- Advertisement -

بلوچستان سمیت ملک بھر میں پیمرافیلڈا سٹاف کی غیرقانونی انڈین ڈی ٹی ایچ سی لائن انڈین چینلز اور انڈین مواد کے خلاف کاروائیاں اور چھاپے بھرپور انداز میں جاری ہے گزشتہ چند روز ملک بھر کے مختلف شہروں میں جاری کریک ڈاو¿ن اور چھاپوں کے دوران سینکڑوں کیبل آپریٹروں کے غیرقانونی انڈین چینلز کی نشریات میں استعمال ہونے والے آلات کو قبضے میں لیا گیا۔ان چھاپوں کے دوران کوئٹہ مچھ بولان سبی پشین چمن ژوب اور اس کے علاوہ ملک کے دوسرے شہروں کراچی لاہور فیصل آباد ملتان گوجرانوالہ اور دیگر علاقوں میں فیلڈ سٹاف نے بھر پور انداز میں چھاپے مارکر متعددغیرقانونی انڈین ڈی ٹی ایچ سی بی یوز اور دیگر آلات قبضے میں لیے۔مزید برآں پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو ہدایت جاری کردی ہے جس کے تحت تمام لائسنس یافتہ گان کو پابند کیا ہے کہ تمام انڈین اشتہارات کو بند کیا جائے اور عمل درآمد نہ کرنے والوں کو پیمرا کی جانب سے خلاف ورزی کے مرتکب تمام لائسنس ہولڈرز کو اظہار وجوہ کے نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔اور انہیں فوری طور پر پیمرا قوانین اور سپریم کورٹ کے احکامات کے خلاف ورزی سے روکا ہے۔پیمرا نے تمام کیبل آپریٹرز کو تنبیہ کیا ہے کہ مزید خلاف ورزی کی صورت میں ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا جائےگا لائسنس منسوخ کیا جائے گا اور خلاف ورزی کے مرتکب آپریٹرز کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی جائے گی۔چیئرمین پیمرا نے فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انھیں غیرقانونی انڈین ڈی ٹی ایچ ایچ سی لائن اور جاو بکس کی خریدوفروخت اور انڈین چینلز کے خلاف مہم کو مزید مو¿ثر بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے اس کو تاکید کی ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات پر من وعن عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے ملک سے غیرقانونی انڈین چینلز کی نشریات کا مکمل خاتمہ کیا جائے جو کہ ہماری سماجی ثقافتی اور مذہبی اقدار کے لیے تباہ کن ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.