بھارت بلوچستان کا نام استعمال کررہاہے،منہ توڑ جوادینگے ،ملک خدا بخش لانگو

0

- Advertisement -

بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی آرگنائزنگ سیکرٹری ملک خدابخش لانگو نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش ہوری ہے ہم نے جذبات سے نہیں سوچ سمجھ کر حالات کا جائزہ لینا ہوگا چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی کا دورہ امارات ملتوی کرنا موجودہ حالات میں بہت عقلمندی کی بات ہے یوم آزادی کے موقع پر بلوچستان بھر میں بھارت کیخلاف مظاہرے کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ بلوچستانی قوم کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور پاک افواج کے شانہ بشانہ ہیں ان خیالات کااظہار انہوںنے گزشتہ روز اپنے ایک جاری کردی بیان میں کیا انہوںنے کہا کہ بھارت بلوچستان کا نام استعمال کررہاہے لیکن بلوچستانیوں نے پورے بلوچستان میں مظاہرہ کرکے نہ صرف مودی کے منہ پر طمانچہ مارا بلکہ ان قوتوں کے منہ پر بھی طمانچہ ماردیا ہے جو پاکستان کیخلاف سازشوں میں ملوث ہیں پاکستان کا ہر شہری کشمیریوں کے ساتھ ہیں کشمیری بھائیوں کو کسی صورت اکیلا نہیں چھوڑینگے کشمیر کے معاملات کو بین القوامی سطح پر سوچ سمجھ کر اٹھایا جارہاہے انشاءاللہ کامیابی کشمیریوں کی ہوگی اور کشمیر بنے گا پاکستان ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ ذاتی سیاسی مفادات کو بالاتر رکھ کر حکومت کے ساتھ پاکستان دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں یہ وقت ہے سب مل کر دشمنوں کو شکست دیں اب تک حکومت اور پاک افواج کے حکمت عملی سے قوم بالکل مطمئن ہے اور انشاءاللہ کامیابی ہماری ہوگی اس وقت بھارت خود انتشاءکا شکار ہے بھات اندر سے کھوکھلا ہوچکاہے جس سے ہمیں پورا فائدہ اٹھانا چاہیے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.