محرم کے ایام میں کچرہ دانوں کی صفائی پر خاص توجہ دی جائیگی، ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ

0

- Advertisement -

ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ طارق جاوید مینگل نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران صفائی کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے سات سے دس محرم تک تمام امام بارگاہوں کی طرف جانے والے راستوں کی باقاعدگی سے صفائی کی جائیگی اسٹریٹ لائٹس روشن ہونگی، یہ باتیں انہوں نے محرم الحرام میں صفائی کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں جس میں محرم الحرام کے روٹ کے حوالے سے مشاورت ہوئی، ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ نے کہا کہ امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کی فراہمی کے کاموں کی تکمیل کے ساتھ ساتھ جلوس کی گزرگاہوں پر تعمیر و مرمت اور تجاوزات کے خاتمہ کیلئے افسران و عملہ شب و روز جدوجہد میں مصروف عمل ہیں انہوں نے کہا کہ محرم کے ایام میں کچرہ دانوں کی صفائی پر خاص توجہ دی جائیگی کیونکہ امن و امان کے حوالے سے بھی یہ انتہائی اہم ہے جبکہ پانی کی بلا تعطل فراہمی بھی یقینی بنائیں گے، انھوں نے کہا کہ میٹروپولیٹن کارپوریشن وسائل میں رہتے ہوئے شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی اور یہ تمام خصوصی کارروائیاں ہمارے روزمرہ کے صفائی و دیگر کے شیڈیول سے ہٹ کے جاری رہیںگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.