مسافروں اور زائرین کی جان و مال کی حفاظت کے لئے عملی طور پر اقدامات کریں ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد شہاب عظیم لہڑی
- Advertisement -
ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد شہاب عظیم لہڑی کا کہنا ہے کہ ماہ ِمحرم الحرام مسلمانوں کو ایثار کا درس دیتی ہے۔ تمام مسلمانوں کو چاہیئے کہ وہ خود غرضانہ مفادات اور فرقہ واریت کو بالائے طاق رکھ کر اپنے شہر کے امن سلامتی،اخوت و محبت،انسانیت کی فلاح و بہبود اور باہمی روداری کو تعلیمات بنویﷺ کی روشنی میں فروغ دے کر منشائے خداوندی اور اتباع نبوی ﷺکے حصول کے لئے جدوجہد کریں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ایس ایس پی آفس نصیر آباد میں محرم الحرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایس ایس پی نصیر آباد عرفان بشیر۔ایس پی فہد خان کھوسہ۔ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ملک عبدالغفار سیلاچی ڈی ایس پی خاوند بخش کھوسہ۔ایس ایس پی نصیرآباد کے پی ار او سب انسپکٹر غلام علی ابڑو۔ نصیر آباد ضلع کے تمام ایس ایچ اوز اورعلاقے کے تمام مسلک کے علماء کرام بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد شہاب عظیم لہڑی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے حوالے سے فول پروف سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے۔ تمام تر جلوسوں اور مجالس کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔سیکورٹی کے حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اشتعال انگیز تقاریر کرنے والے علماء کو کسی بھی صورت اشتعال انگیزی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور ایسے تمام علماء پر بھی کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔ایک عظیم مقصد کے لئے شہدائے کربلا نے اپنی جانوں کانذرانہ دے کر اسلام کی حرمت وتقدس کی حفاظت کی۔ ڈی آئی جی پولیس نصیر آباد نے ایس پی ہائی وے نصیر آباد کو بھی خصوصی ہدیات جاری کی کہ محرم الحرام میں ہائی وے روڈ پر مسافروں اور زائرین کی جان و مال کی حفاظت کے لئے عملی طور پر اقدامات کریں اور ہائی وے روڈ پر پیٹرولنگ میں اضافہ کرے تاکہ امن قائم ہو سکے۔