- Advertisement -
۔صوبائی وزیر بہبود آبادی وخوراک سردار عبدالرحمن کھیتران نے اپنے آبائی گاؤں ہاجی کورٹ بارکھان میں دور دراز علاقوں سے آئے لوگوں سے ملاقات کی اس دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں کہا ہے کہ بلوچستان کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات ہے عوام نے مجھ پر اعتماد کیا ہے میں ہر حالات میں ان کے اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچا ؤں ہوگا عوام کی بلاتفریق خدمت کا جذبہ لے کر آیا ہوں تعلیم کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی بھرتیوں کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہاکہ نوجوانوں کی بھرتیاں صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر ہوگی میرٹ پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی انہوں نے انٹرویو کیلئے آئے ہوئے امیدواروں کو مکمل یقین دلایا کہ اس بار کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی اور نہ ہی کسی کو پرواہ سفارش کی جائے گی بلکہ تمام امیدوار میرے لئے برابر حیثیت رکھتے ہیں ترقیاتی سکیمات کے حوالے سے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ اپنے علاقے کے لئے جتنی سکیمات منظور کروائی ہیں ان پر بہت جلد کام شروع ہوگا صوبائی حکومت کرپش و کمیشن کے خاتمے اور ترقیاتی منصوبوں کے لیے منظور کی شدہ فنڈ کو عوام کی فلاح و بہبود کے لئے استعمال کرنا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور انشاء اللہ عوام کو درپیش بنیادی مسائل کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی کوشش کروں گا۔