قبائلی تنازعات سے جھالاوان و ساراوان کو نقصان پہنچائے ہیں سر دارعبدالحکیم رودینی

0

- Advertisement -

سکندرآبادسوراب رودینی قبیلہ کے سربراہ سر دارعبدالحکیم رودینی اور سردارزادہ میرخدائےرحیم رودینی نے کہاہے کہ قبائلی تنازعات اور جھگڑوں نے جھالاوان و ساراوان کو بےتحاشانقصان پہنچائے ہیں جن کی وجہ سےان علاقوں میں نہ صرف بدامنی پھیلتی رہتی ہے بلکہ ہمارے لوگوں کی تعلیم وترقی بھی بری طرح متاثرہوکررہ گئی ہے انہوں نے کہاہےکہ قومیں آج تعلیم وترقی کی جانب محوسفرہیں لیکن ہماری بدقسمتی کی انتہاءہے کہ ہم لوگ تاحال قبائلی،جھگڑوں اور خون ریزی میں پھنسے ہوئے ہیں جس سے نہ صرف ہمارے قیمتی لوگ ضائع ہورہے ہیں بلکہ قبائلی روایات اور بھائی چارگی کو بھی شدید نقصان پہنچ رہاہے انہوں نے کہاہے کہ اب وقت آگیاہے کہ جھالاوان و ساراوان کے قبائلی عمائدین،سیاست دان اور تعلیم یافتہ طبقہ میدان میں آکران جھگڑوں اور فسادات کے خاتمے کے لیے اپنا ہرممکن کردار اداکریں تاکہ ہماراعلاقہ بھی دیگرعلاقوں کی طرح پرامن ہوکرترقی کی جانب راغب ہوسکے انہوں نے کہاکہ رودینی قبیلہ کا ہمیشہ سے یہی کوشش رہاہے کہ جھالاوان و ساراوان کے تمام قبائل میں موجودخون ریزی و جھگڑوں کا خاتمہ کرکے امن و بھائی چارگی کو فروغ دیاجاسکے اور اس وقت بھی ہماری یہی کوشش ہے کہ نواب زہری خاندان کے آپسی دشمنی سمیت تمام قبائل میں پائی جانے والی قبائلی جھگڑوں کے خاتمے کے لیے مثبت کرداراداکیاجاسکے انہوں نے کہاہےکہ ہم اس سلسلے میں نواب اسلم رئیسانی سمیت ان تمام قبائلی عمائدین کے کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو قبائل میں موجود جھگڑوں کے خاتمے کے لیے کردارادا کررہے ہیں اس سلسلے میں رودینی قبیلہ پہلے بھی ہراول دستے کاکرداراداکرتارہاہے اور آئندہ بھی دیگرقبائلی عمائدین کے شانہ بشانہ رہ کراپناہرممکن کرداراداکرتارہےگامذکورہ بالامسائل کے حل کے لیے علاقے کے نواب و سرداران ہمیں جوحکم کریں گے یاہمیں جس طرح کابھی کرداراداکرنے کوکہیں گے ہم اس سلسلے میں کسی بھی طرح کے قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

Leave A Reply

Your email address will not be published.