وزیراعظم سیکرٹریٹ بجلی کا 41 لاکھ 13 ہزار روپے کا نادہندہ، آئیسکو نے بجلی منقطع کرنے کا نوٹس بھجوا دیا

0

- Advertisement -

اسلام آباد: وزیراعظم سیکرٹریٹ بجلی کا 41 لاکھ 13 ہزار روپے کا نادہندہ نکلا، آئیسکو نے وزیراعظم سیکرٹریٹ کو بجلی منقطع کرنے کا نوٹس بھجوا دیا۔وزیراعظم سیکرٹریٹ کے ذمے 41 لاکھ 13 ہزار 992 روپے واجب الادا ہیں، بل کی موجودہ رقم میں 5 لاکھ 58 ہزار سے زائد کے بقایا جات بھی ہیں۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ کا بجلی کا بل باقاعدگی سے ادا نہ کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ آئیسکو کا کہنا ہے وزیراعظم سیکرٹریٹ کا کبھی بل جمع کرایا جاتا ہے، کسی مہینے ادا نہیں کرایا جاتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.