سوشل میڈیا پر بیان بازی سے گریز کریں چیف آف سراوان

0


سراوان ہاﺅس کوئٹہ میں حالیہ واقع دربارہ شہادت نوابزادہ امان اللہ زرکزئی اور اسکے نواسے‘ سراوان کے سرداران کا ایک اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں درج سردار صاحبان نے شرکت کی ۔

- Advertisement -

۔
نواب محمد اسلم خان رئیسانی ، چیف آف سراوان
2۔ نواب محمد خان شاہوانی ۔
3 ۔ سردار عظیم جان محمد شہی ۔
4۔ سردار محمد اسحاق مینگل ۔
5۔ سردار اورنگزیب سمالانی۔
6۔ سردار شیر خان پرکانی ۔
7۔ سردار کمال خان بنگلزئی ۔
8۔ سردار یار محمد کرد ۔
9۔ سردار شیر باز خان ساتکزئی
10۔ سردار احمد نواز خان علیزئی
صدر اجلاس نواب محمد اسلم خان رئیسانی چیف آف سراوان نے اجلاس کے مقاصد کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ درج بالا واقع کو ایک مذموم اور منظم سازش کے تحت اشتعال اور نفرت کی جانب لے جا یا جا رہا ہے جو ایک نیک شگون نہیں ہے ۔ لہٰذا ہم سرداران سراوان اپنا فرض ادا کرتے ہوئے یہ اتفاق رائے فیصلہ کرتے ہیں کہ ۔
جرگہ میں ہونے والا فیصلہ
1۔ فریقین سے گزارش ہے کہ وہ اس معاملہ سے متعلق سوشل میڈیا پر بیان بازی سے گریز کریں اور اس عمل کو فوری طور پر روک دیں ۔
2۔ نواب محمد اسلم خان رئیسانی چیف آف سراوان کی سرپرستی میں متاثرہ فریقین سے بات چیت کا آغاز کیا جائے گا تاکہ کوئی گھمبیر صورت حال پیدا نہ ہو ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.