اصغرعلی بنگلزئی کے تبادلہ کےخلاف ایپکاکا بلوچستان بھر میں احتجاج

0

- Advertisement -

ایپکا نصیرآباد کے زیراہتمام صوبائی کال پرمستونگ کے ضلعی صدرحاجی اصغرعلی بنگلزئی کی تبادلہ کےخلاف ایپکا نصیرآباد کے قائمقام صدر پیرمحمد سیال اورضلعی جنرل سیکرٹری شفقت علی رند کی قیادت ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاءہاتھوں میں بینرزاور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر اصغرعلی بنگلزئی کے تبادلے اور دیگر مطالبات درج تھے احتجاجی ریلی میں ایجوکیشن یونٹ کے صدر بابو محمد عالم کنڈرانی ایریگیشن یونٹ کے صدر بابو سمیع اللہ مری، بی اینڈ آر یونٹ کے صدروضلعی بابو امداد شاہ،پیرا میڈیکل اسٹاف کے رہنما¶ں ڈاکٹر فضل محمد کھوسہ، مہراللہ موسیانی،ایریگیشن ایمپلائز یونین کے رہنما محمد مٹھل بھنگر، بابو طیب سیال، کوڑاخان ہانبھی،بابو محمد عمر،سیف اللہ پندرانی، محمد ایوب پندرانی سمیت دیگر ایپکا کے رہنما¶ں اور ملازمین کی بڑی تعداد شریک تھے احتجاجی ریلی ڈی سی ایپکا آفس سے برآمد ہوئی جو کہ ایم اے جناح روڈ سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے پہنچکر احتجاجی مظاہرہ اور جلسہ منعقد کیاگیاجہاں احتجاجی جلسے سے ایپکا نصیرآباد کے قائمقام صدر پیرمحمد سیال اورضلعی جنرل سیکریٹری شفقت علی رند، مہراللہ موسیانی، محمد مٹھل بھنگر،بابومحمد عالم کنڈرانی، بابو طیب سیال، کوڑاخان ہانبھی،سمیت دیگرمقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بابواصغربنگلزئی کاتبادلہ ناقابل قبول ہے ایپکاملازمین کے خلاف کسی بھی صورت میں انتقامی کاروائیاں برداشت نہیں کی جائیں گی ملازمین اپنے جائز حقوق کے حصول کےلئے بھرپورجدوجہد کرتے رہیں گے انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ملازمین کوریلیف دینے کے بجائے ان کے مسائل میںا ضافہ کررہی ہے ناجائز ٹرانسفراورپوسٹنگ کا سلسلہ بند کیا جائے ہم پرامن طریقے سے احتجاج کررہے ہیں اگراسی طرح ہمارے ساتھ ذیادتیاں کی گئیں توآگے احتجاجی تحریک کا راستہ اختیار کیا جائے گا سرکاری دفاترکی تالہ بندی قلم چھوڑہڑتال اوردیگر احتجاجی پروگرام کاترتیب دیئے جائیں گے صوبائی قائدین کی کال پرکسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا انہوںنے مطالبہ کیا کہ مستونگ کے ضلعی صدربابواصغربنگلزئی کاتبادلہ فوری طورپرمنسوخ کیا جائے تاکہ ایپکاملازمین میں پائی جانے والی بے چینی کاخاتمہ ممکن ہوسکے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.