
- Advertisement -
صحبت پور کے علاقے گوٹھ حمےدآباد مےں بم دھماکہ ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ دو پولےس اہلکاروں سمےت 6افراد شدےد زخمی ہوگئے ۔تفصےلات کے مطابق صحبت پور کے علاقے پولےس تھانہ شہےد محمد علی کی حدود مےں حمےدآباد پل پر گشت پر معمور پولےس پارٹی پر نامعلوم مسلحہ افراد کا دستی بم سے حملہ دھماکے سے ایک پولےس اہلکارفاروق احمد بگٹی جاںبحق ہوگیا جبکہ دوسرا اہلکار ےارمحمد اور چار راہ گےر عبدالمالک، عمران،الہٰی بخش ،رحےم خان شدےد زخمی ہوگئے پولےس نے موقعہ پر پہنچ کر ذخمےوں کو فوری طور پر ڈےرہ اللہ ےار اور جےکب آباد ہسپتال منتقل کردےا اور پولےس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف سرچ آپرےشن شروع کردےا ۔