
- Advertisement -
محکمہ صحت بلوچستان نے سول سنڈیمن اسپتال کوئٹہ کے ماتحت چلڈرن اسپتال میں متوازی ایم ایس کی تعیناتی کا حکم واپس لے لیا۔ صوبائی حکومت کے فیصلے کے مطابق چلڈرن اسپتال کو سول سنڈیمن اسپتال کا حصہ قرار دئیے جانے کے باوجود ایم ایس اور ڈپٹی ایم ایس علیحدہ سے تعینات کئے گئے تھے۔ عدالت عالیہ بلوچستان کی جانب سے چلڈرن اسپتال میں متوازی ایم ایس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل کرنے پر محکمہ صحت بلوچستان نے سی ایچ کیو میں علیحدہ سے ایم ایس اور ڈی ایم ایس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ۔چلڈرن اسپتال میں متوازی طور پر تعینات ڈی ایس ایم ڈاکٹر نقیب نیازی کی تعیناتی کالعدمقراردیکر محکمہ صحت بلوچستان کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔