مستونگ

- Advertisement -
ڈپٹی کمشنرمستونگ ممتازعلی کھیتران کے زیرصدارت لااینڈآرڈر کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرمستونگ حبیب الرحمن لونی،تحصیلدار بلندخان شاہوانی،نائب تحصیلدار غلام مصطفی،میجررسالدار میرشاہنواز شاہوانی،لیویز فووس کے رسالداروں نائب رسالداروں اور لیویزفورس کے دیگر آفیسران نے شرکت کی۔ اجلاس سےخطاب کرتےہوئے ڈپٹی کمشنر مستونگ ممتازعلی کھیتران نے کہاکہ ضلع مستونگ میں امن و آمان کو بحال رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کے جاتمے کیلئے تمام وسائل بروکارلائے جارہےہیں۔۔۔انھوں نے لیویز آفیسران کو سخت ہدایات دی کہ وہ قومی شاہراوں پر گشت کا نظام مزید موثر اور سخت بنانے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے۔اور لیویز چوکیوں پر تعینات لیویز اہلکار اپنے چوکیوں پر مزید چوکس رہے۔انھوں نے کہاکہ کسی بھی قسم کی کوتاہی و لاپروائی برداشت نہیں کیاجائےگا۔لاپروائی و کوتائی اللہ نہ کرے کسی بڑے نقصان کا باعث بنتاہیں۔۔۔۔۔ڈپٹی کمشنر نے لیویز آفیسران سے کہاکہ انکو درپیش مسائل شئرکریں جس پر فوری طور پر احکامات جاری کیاجائے گا اور انکے تمام مسائل فوری طور پر ترجیہی بنیادوں پر حل کیاجائے گا۔لیویز فورس کے اہلکاروں کے کارگردگی مزید بہتربنانے کیلئے تمام وسائل بروکار لائے جارہے ہیں اور انہیں جدید خطوط پر استوار کیاجائے۔۔۔۔۔۔انھوں نے کہاکہ امن و امن کی صورتحال کو ہر حالت میں برقرار رکھاجائے گا۔امن و امان کی صورتحال میں خلل پیداکرنے والے امن دشمن عناصرکو سختی سے کچلاجائےگا۔جوانوں کو مزید اہم صہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ضلع میں امن و امان کو ہر صورت میں بحال رکھاجائے گا۔امن و امان کی صورتحال خراب کرنے والے عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجائے گا۔کسی کو پرامن ماحول خراب کرنے نہیں دیاجائے گا انھوں نے کہامستونگ میں امن و امان کی بحالی اور عوام کو پرامن ماحول دینے میں لیویز و پولیس فورسز کے جوانوں کی قربانیوں اور محنت کے بدولت ممکن ہواہیں۔جن کی قربانیوں کے بدولت آج لوگ بلاخوف خطر کے اپنے گھروں سے باہر نکلتے ہیں اور شاہراوں پر محفوظ سفر کررہےہیں اور علاقہ امن کو گہوارہ بن گیا۔اور علاقہ میں امن و امان کی بحالی میں اہل علاقہ کی تعاون سے ممکن ہوا۔انھوں نے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ لیویز کے جوان میرے بھائی ہیں اور میرے فرائض میں شامل ہےاور یہ ان کا حق ہیکہ انکے مسائل کوحل کریں۔اور انکے مسائل کے حل اور صہولیات کی فراہمی کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔۔۔