انجمن تاجران مستونگ کے سابقہ صدر میر اورنگ زیب قمبرانی نے اپنے دور صدارت میں تاجر برادری اور عوام کے لیے جو خدمات انجام دیے انکی فہرست جاری کی(1)بازار میں بہت سارے مین ہولز کھلے تھے جن کی وجہ سے حادثات کا خطرہ لاحق تھا اور ساتھ ہی ساتھ ٹریفک جام ہوا کرتا تھا یونین کے کوشش اور میونسپل چیف کی دلچسپی کے وجہ کافی مین ہولز کے ڈھکنے لگا لیے گیے (نوٹ)اب بھی ٹنڈلان روڈ بالمقابل حاجی کریم جان پنسار پہ بہت زیادہ اور بڑھے کھڈے ہیں میونسپل کمیٹی کے علم میں پہلے بھی ان کو لاے ہے اب پھر میونسپل کمیٹی کے چیف بابو حسن صاحب سے گزارش کرتے ہیں ان کھڈوں کو بند کرے عوام کو کافی مشکلات ہے ان سے روز دن میں کہی بار ٹریفک جام ہورہا ہے
(2)مسافر خانہ کو فعال بنایا گیا کہی سالوں سے مسافر خانہ بند تھا مستونگ آنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا تھا یونین کے کوششوں سے مسافر خانہ بحال ہونے سے مسافر سکھ کا سانس لینے لگے میونسپل کمیٹی کے چیف بابو حسن صاحب اور ڈی سی صاحب کا مشکور ہیں اور میونسپل کمیٹی کے چیف بابو حسن صاحب سے گزارش کرتے ہیں کے وہ ہمیشہ اسی طرح عوام کو سہولتیں فراہم کرتا رہے
- Advertisement -
(3)پی ایچ ای حکام سے مذاکرات کر کے بازار میں پانی کا مسلہ کافی حد تک حل ہو چکا پی ایچ ای حکام کے مشکور ہیں اور ان سے گزارش کرتے بازار میں کچھ اور پواہنٹس ہے جہاں نلکے کے نل لگا کر عوام کے تاجر برادری کو اور سہولیات مل سکے
(4)کوہٹہ روڈ پہ ٹراسفامر کا مسلہ حل کیا جس سے تاجر برادری کو گرمی و کے دنوں میں کافی سہولت ملا اس ٹراسفامر کا کافی عرصہ سے مسلہ تھا جو اکثر جل جایا کرتا تھا
(5)چوکیداری نظام کو مزید سخت بنایا گیا اور پورے عرصے میں کوی چوری ڈکیتی کی واردات نہ ہونے کہ برابر رہا ہر رات بازار صدر صاحب اور کابینہ کے ارکان چوکیداروں کے نگرانی کرتے رہے اور جناب ایس ایچ او مستونگ عبدالقدوس دہوار صاحب نے چوکیداری کے لیے شاٹ گن فراہم کیا ہم ایس ایچ او مستونگ عبدالقدوس دہوار صاحب کے انتہائی شکر گزار ہے اور امید کرتے ہیں وہ ہمیشہ اسی طرح عوام کے خدمت کرتے رہینگے
(6)بازار میں اسٹریٹ لاہٹس کو فعال بنایا گیا ہم میونسپل کمیٹی کے چیف کے شکر گزار ہے اور انہیں بتانا چاہتے ہے کہ کچھ لاہٹس پھر سے خرابہوچکے جنہیں جلد بحال کرے اور بازار کے رونق بحال کرے
(7)ہمارے کوشش اور ڈی سی صاحب ڈی پی او صاحب ایس ایچ او صاحب کے دلچسپی سے پورے بازار میں کیمرے نصب ہوے ہم ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ڈی آی جی بلوچستان کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ تمام بازار میں کیمرے نصب ہوے
(8)بازار میں جتنے واشروم تھے اُنہیں فعال بنایا گیا
(9)تاجر برادری کے بہت سے رنجشے اور مسلے بہت خوش اصلوبی سے حل کیے الحمد اللہ تاجر برادری ان فیصلوں سے خوش و راضی بھی ہوے
( 10)ہیر ڈریسر یونین بنایا گیا اور ہفتہ وار آف ڈے بحال کروایا جو ان کا مطالبہ تھا
(11)میڈیکل اسٹور یونین بنایا گیا اور میڈیکل اسٹورز کا ہفتہ وار آف ڈے بحال کروایا گیا
اور بھی بہت سارے کام انجام دیے گئے ہیں جو تاجر برادری کے سامنے ہے اور ان کے علم میں ہے
میں اور میرا کابینہ مرکزی قایدین کا شکر گزار ہے جنہوں نے ہمیشہ ہمارا اچھے طریقے سے رہنمائی کی۔
سیکرٹری اطلاعات غفار رند