
- Advertisement -
پیمرا ریجنل آفس کوئٹہ کی ٹیم نے صوبے کے مختلف اضلاع میں کیبل ٹی وی نیٹ ورکس پر چھاپے مارے اور غیر قانونی طور پرانڈین چینل اور انڈین مواد نشر کرنے والے آپریٹرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف آلات ضبظ کیے۔بعد ازاں پیمرا ٹیم نے تمام کیبل آپریٹرز کو ہدایت جاری کی کہ کسی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ کیبل کے خلاف پیمراآئین کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔