اوتھل: سوراب سے کراچی جانیوالی کارگاڑی الٹنے سے ایک شخص جاںبحق جبکہ خاتون سمیت 4افرادزخمی

0

- Advertisement -

بلو چستان کے علا قے اوتھل کے قریب سوراب سے کراچی جانیوالی کارالٹنے سے ایک شخص جاںبحق جبکہ خاتون سمیت 4افرادزخمی ہوگئے ہیں۔اطلا عات کے مطابق گزشتہ روز سوراب سے کرا چی جا نیوالی کا ر گاڑی سکن کے مقام پرالٹنے سے ایک شخص علی دوست ولدجان محمد ساکن سوراب ضلع شہید سکندرآباد جاں بحق جبکہ امیرجان ولدحاجی بخش،نوربخش ولدخدابخش،عمیراورایک خاتون زخمی ہو گئے ہیںزخمیوں کوابتدائی طبی امدادکے بعدمزیدعلاج کے لیے کراچی ریفرکیاگیاجبکہ جاں بحق شخص کی نعش اورزخمیوں کوایدھی ایمبولنس کے زریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال اوتھل منتقل کردیاگیاجہاں جاں بحق شخص کی نعش کوضا بطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.