
- Advertisement -
جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زےن بگٹی نے کہا ہے پاکستان خطے مےں امن واستحکام اور تمام تنازعات کا حل چاہتاہے بھارت ہٹ دھرمی چھوڑ کرکشمےریوں پر مظالم بند کرے کشمےر پاکستان کی شہ رگ ہے جس کی آزادی کےلئے کشمےری قوم کی قربانیاں ضرور رنگ لائےں گے جمہوری وطن پارٹی کشمےری بھائیوں سے مکمل اظہار ےکجہتی کرتی ہے کشمےر کی خود مختےار حےثےت کو تبدےل کرنے کی بھارت کوشش کسی صورت قبول نہےں جموں وکشمےر مےں ہونے والے مظالم کی مذمت کرتے ہےںپاکستان کی سفارت کاری کی بدولت اقوام متحدہ مےں کشمےر کا مسئلہ بلند ہوامسئلہ کشمےر حل ہونے کی کرن روشن ہوچکی ہے ان خےالات کا اظہار انہوں نے قومی خبر رساںادارے آئی اےن پی سے گفتگو کرتے ہوئے کےا۔اس موقع پر جمہوری وطن پارٹی کے جنرل سےکرٹری مےر شمس کرد ، چوہدری نوےد احمد کے علاوہ دےگر کارکناں بھی موجود تھے ۔جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ شاہ زےن بگٹی نے کہا کہ ےوم آزادی کے موقع پر ےوم ےکجہتی کشمےر اور بھارتی ےوم آزادی کے موقع پر ےوم سےاہ مناکر پاکستانی قومی نے دنےا کو واضح پےغام دےا کہ وہ کشمےری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہےں انہوں نے کہا کہ پاکستان پرامن ملک ہے جو اپنے ہمسائےوں سے ہمےشہ امن پےار کی بات کرتا ہے ہم نے کبھی کسی بھی مسئلے کو لاٹھی بندوق گولی سے حل کرنے کی بات نہےں کی بلکہ پرامن ملک کے طور پر بات چےت کا سہارا لےا لےکن شاہد ہماری اس کمزوری کو بھارتی حکمران آج تک نہ سمجھ سکے انہوں نے کہا کہ بھارت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کررہا ہے اےک جانب ورکنگ بانڈری پر بلا جوار مقامی شہریوں پر فائرنگ کرنے کے ساتھ ساتھ بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمےر مےں جاری ظلم جبراور ڈھائے جانے والے مظالم انتہاکو پہنچ چکے ہےں جو اب ہم برادشت نہےں کرسکتے بھارتی ظلم جبر کی ہر فورم پر مذمت کرتے ہےںکشمےریوں کی جرات بہادری کو جمہوری وطن پارٹی سلام پےش کرتی ہےں ہم کشمےری بھائی کو کبھی نتہا نہےں چھوڑےں گے کشمےر پاکستان کی شہ رگ ہےں اور کشمےریوں کی آزادی کےلئے دی جانے والی قربانیوں کو کبھی رائےگان نہےں نہےں دےں گے انہوں نے کہا کہ جمہوری وطن پارٹی کشمےر یوں کی حق خوداردےت کی مکمل حماےت کرتی ہےں وہ وقت دور نہےں جب کشمےری قوم آزادہوکر ملک قوم کی ترقی خوشحالی مےں اپنا کردار ادا کرے گی انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود بھارت کشمےر مےںانسانی حقوق کی سنگےن خلاف ورزی مےں ملوث ہے اور مسلسل کشمےریوں پر مظالم کررہا ہے جو ہمےں قبول نہےں پاکستان کی کامیاب سفارتی کاوشوں سے 50سال بعد اقوام متحدہ مےں مسئلہ کشمےر پر بات چےت ہوئی جو بھارتی کی ناکامی کو ثبوت ہے انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمےر مےںہونے والے مظالم کا نوٹس لے کر کشمےریوں کے ساتھ انصاف کیا جائے اور مسئلہ کشمےر کو جلدازجلد حل کرکے کشمےری عوام کو آزادی دلانے مےں رول پلے کرےں۔