خضدار:قاتلانہ حملے میں نواب امان اللہ زرکزئی پوتے سمیت 4شہید

0

- Advertisement -

ضلع خضدار کی تحصیل زہری میں مسلح افراد کی فائرنگ سے بلو چستان نیشنل پا رٹی کے رہنما ءسمیت 4افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔اطلا عات کے مطابق گزشتہ شب ضلع خضدار کی تحصیل زہری کے علا قے میںمسلح افراد نے میر امان اللہ خان زرکزئی کی گاڑی کوبلبل کے علاقے سے نورگامہ جاتے ہو ئے نورگامہ کریش پلانٹ کوچو کے قریب نشا نہ بنا یا جس کے نتیجے میں بلو چستان نیشنل پا رٹی کے مر کزی رہنما ءنواب امان اللہ زرکزئی، مر دان زہری سمیت 4افراد جا ن کی با زی ہا ر گئے ہیں جن کی نعشوں کو ضابطے کی کا رروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔ واقعہ کی اطلا ع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر خضدار میجر (ر) محمد الیاس کبزئی،کمانڈنٹ قلات اسکاوٹس کرنل ارشد ملک موقع پر پہنچ گئے بلکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں ایف سی و لیویز کا مشترکہ سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے بعد ازاں ڈپٹی کمشنر میجر ر محمد الیاس کبزئی و کمانڈنٹ ایف سی کرنل ارشد ملک نواب امان اللہ زرکزئی کی رہائش گاہ بھی گئے اور اہل خانہ سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اطلا عات کے مطابق ڈپٹی کمشنر خضدارمیجر( ر) محمد الیاس کبزئی کی زیرنگرا نی ایف سی و لیویز کی جا نب سے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کا رروائی جا ری ہے بتا یا جا رہا ہے کہ واقعہ کے بعد علا قے میں صورتحال کشیدہ ہو گیا ہے تا ہمایف سی اور لیویز فورس نے حالا ت کو قا بو میں رکھا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.