
- Advertisement -
صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے کچلا ک بم دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشتگر معصوم لوگوں کو نشانہ بنا کر اپنے مزمو ں مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ جس میں انہیں کسی صورت کامیابی حاصل نہ ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ دہشتگردی کا واقعہ صوبے کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی سازش ہے۔ ایسے بزدلانہ واقعات سے حکومت اور عوام کے حوصلے پست نہیں ہونگے، واقعہ میں ملوث دہشتگردوں کو عوام کے تعاون سے کیفرکردار تک پہنچائیں گے ،واقعہ میں شہید ہونے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،انہوں نے ہدایت کی کہ بم دھماکے کے زخمیوں کو بہتری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ دوسری جانب صوبائی مشیر و چیئرپرسن کیو ڈی اے محترمہ بشری’ رند کی کچلاک کلی قاسم خان مدرسے میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور دہشت گردی کی کاروائی میں قیمتی جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔انہوں نے شہید افراد کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیااور کہاہے کہ شہریوں کو نشانہ بنانا قابل افسوس ہے اللہ تعالی لواحقین کو صبر عطا کریں۔