
- Advertisement -
صوبائی کابینہ کی جانب سے کچلاک کے مدرسہ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ واقعہ کے تمام پہلوﺅں اور محرکات کا جائزہ لیکر 48 گھنٹے میں رپورٹ پیش کریں ۔ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کے مطابق گزشتہ روز صوبائی کابینہ کا دھماکے میں قیمتی جانی نقصان پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے بم دھماکے کی مذمت کی ۔صوبائی کابینہ نے آئی جی پولیس کو واقعہ کے تمام پہلوں اور محرکات کا جائیزہ لیکر 48 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ،ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کاکہناتھاکہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے،مساجد مدارس اور عبادت گاہوں کے سیکیورٹی پلان کا اسرنو جائیزہ لیکر اسے مزید موثر بنایا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ نمازیوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنانا انتہائی مکروہ اور قابل مذمت فعل ہے واقعہ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔