
- Advertisement -
کچلاک کے علاقے کلی قاسم کے مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں امام مسجد سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 25سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق جمعہ کے روز صوبائی دارالحکومت کویٹہ کے شمال مغربی علاقے کچلاک کے کلی قاسم میں واقع مدرسی کے مسجد میں اس وقت زوردار دھماکہ ہوا جس وقت وہاں لوگوں کی بڑی تعداد نماز جمعہ کے لئے موجود تھی۔دھماکے کے نتیجے میں 2 نمازی موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 25 سے زائد زخمی ہو گئے زخمیوں اور جاں بحق افراد کو فوری طور پر پرائیویٹ گاڑیوں اور ایمبولینسز کے ذریعے مفتی محمود میموریل ہسپتال کچلاک اور بعد ازاں ٹراما سنٹر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کر دیا گیاہے جہاں 2 اور افراد زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے عینی شاہدین کے مطابق دھماکہ اس وقت ہوا جب مسجد میں نماز جمعہ کے لئے خطبہ دیا جا رہا تھا دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی بلکہ اس کے نتیجے میں 4 افراد محمد خان ولد حبیب اللہ،رحیم گل ولد محمد علی ،حمداللہ ولد محمد خان اور حاجی محمد سرور جاں بحق جبکہ عزت اللہ ولد گل محمد،حکمت اللہ ولد گل محمد،محمد قسیم ولد حیدر ،قدرت اللہ ولد گل محمد،وحید اللہ ولد احمد اللہ،حاجی اکبر ولد عبدالرحمن،حاجی مراد ولد دولت خان،حاجی ندا محمد،عبدالحکیم ولد محمود خان،عبدالجبار ولد محمد گودل،آغا محمد ولد عبدالکریم،عزت اللہ ولد حاجی عبداللہ،حیات اللہ ولد عبدالباقی،عبدالرحمان ولد عبداللہ،احمد صدیق ولد عبدالرزاق،عبدالرحمان ولد سفر خان ،رحیم الدین ولد حاجی عبد الکریم ،سعدالدین ولد محمد سعید اور حاجی غلام سرور ولد محمد صدیق زخمی ہو گئے جن میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے ،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی نا صرف صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافز کر دی گئی بلکہ ایمبولینسز کو بھی کچلاک روانہ کر دیا گیا۔دھماکے کے فورا بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا بلکہ بم ڈسپوزل اسکوڈ کو بھی طلب کر لیا گیا پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ بم مسجد میں منبر کے نیچے نصب کیا گیا تھا جسے ٹائم ڈیوائس کے ذریعے دھماکہ کیا گیا۔