بھارتی یوم آزادی کو کوئٹہ میں طور یوم سیاہ منایا گیا

0

- Advertisement -

ملک بھرکی طرح 15اگست بھارت کی یوم آزادی کے روزصوبائی دار الحکومت میں بھی یوم سیاہ کے طورپرمنایاگیا سرکاری دفاترز گھروں اورشہرکی گلیوں چوکوں پر سیاہ جھنڈے لہرارگئے بھارت کی یوم آزادی کے موقع پرکشمیربھائیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میںمختلف سیاسی ، مذہبی اور قبائلی عمائدین کے زیراہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی ریلی کے شرکاءکے بازوﺅں میں سیاہ پٹیاں اور ہاتھوں میں سیاہ جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے اور انھوں نے پلے کارڈز اور بینرزاوراٹھائے ہوئے تھے جن پر کشمیر سے اظہارے یکجہتی اور بھارت اور مودی کے خلاف نعرے درج تھے۔ریلی کے شرکاءبڑے جوش و جذبے کے ساتھ کشمیر بنے گا پاکستان بٹ کے رہے گا ہندوستان کے بلند شگاف نعرے لگاتے رہے اور بھارت اور مودی کے خلاف سخت نعرے بازی کی۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج بھارت اپنی آزادی نہیں بلکہ یوم سیاہ منا رہا ہے۔کیونکہ اس نے کشمیر کے مسلمانوں پر ظلم کر کے پاکستان کے ہر فرد کو للکارا ہے اب اس کی بربادی کے دن شروع ہوچکے ہیں اور انشاءاللہ اسے منہ کی کھانی پڑے گی ۔انھوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور پاکستانی قوم کا بچہ بچہ پاک افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور اپنی جانیں قربان کر کے بھی پاکستان اور کشمیر کا دفاع کریں گے۔انھوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور ہم اسے اپنا حصہ بنا کر رہیں گے ۔انھوں نے کہا کہ کشمیر پر ظلم و ستم کے خلاف اقوام متحدہ اور تمام مسلم ممالک کو آواز اٹھانی چاہیے اور کشمیر کے نہتے مسلمانوں کو بھارت کے ظلم سے آزاد کرنے کے لیے اپناکردار ادا کرنا چاہیے اور مسلمان ممالک بھارت کے خلاف اعلان جنگ کریں اور بھارت کو منہ توڑ جواب دیں ۔انھوں نے کہا کہ افواج پاکستان کشمیر کو بیت جلد بھارت کے مظالم سے آزاد کروائیں گے اور کشمیر ضرور بنے گا پاکستان۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.