
- Advertisement -
سنجاوی ٹرک ڈرائیوروں کا احتجاج،ٹرکوں کو روڈ پر کھڑی کر دی ۔ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت سنجاوی کے ٹرک ڈائیوروں کو منشیات میں ملوث کرکے گرفتار کیا جاتا ہے ۔ ٹرک ڈرئیوروں کے احتجاج کے باعث زمہ داروں کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے ۔سنجاوی کے ٹرک ڈرائیوں کےخلاف ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت منشیات میں ملوث کرکے گرفتار کیا جارہا ہے ۔آج سنجاوی کے ٹرک ڈرائیوں نے احتجاجا ٹرک کی لوڈنگ اور چلانے سے انکار کردیا جسکے باعث سیب کے سیزن میں سنجاوی کے زمہ داروں کو روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہاہے۔ٹرک ڈرائیوروں نے میڈیا نمائندہ گان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنجاوی سے لیکر سخی سرور تک ہمیں ہر جگہ چیکنگ کے نام پر تنگ کررہے ہیں اور سخی سرور سے لیکر ملتان کے درمیانی راستے میں صرف سنجاوی کے ٹرکوں کی چیکنگ کی جاری ہے اور ٹرک ڈرائیوروں سے پنجاب پولیس لاکھوں روپے رشوت طلب کرتے ہیں ۔رشوت نہ دینے کی صورت میں ڈائیوروں کو منشیات میں ملوث کرکے ایف آئی آر درج کرکے بے گناہ سزا دی جارہی ہیں اس وقت پنجاب کے جیلوں میں سنجاوی کے 10سے 14ڈرائیور وں کو منشیات میں ملوث کرکے گرفتار کیا ہے جوکہ انتہائی ظلم ہے ۔سنجاوی کے ٹرک ڈرئیوروں نے حکومت بلوچستان اور حکومت پنجاب اور سنجاوی سے منتخب صوبائی وزیر سے اپیل کی ہے کہ ہمارے بے گناہ ٹرک ڈرائیوروں کو پنجاب کے جیلوں سے رہا کریں ۔اور ان پر غیر قانونی مقدمات ختم کریں ان کو انصاف دیا جائیں۔