لوالائی :سیابی ندی میں گاڑی بہہ جانے کے نتیجے میں 2بچے جاںبحق ہوگئے جبکہ 6کو بچالیا

بلوچستان کے ضلع لورالائی میں سیابی ندی میں گاڑی بہہ جانے کے نتیجے میں 2بچے جاںبحق ہوگئے جبکہ 6کو بچالیاگیاہے۔پولیس کے مطابق گزشتہ روز لورالائی کے سیاب ندی میں ٹوڈی گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی پولیس کے مطابق گاڑی میں 8افراد سوار تھے جن میں سے 2بچے 2سالہ مہک بی بی اور ایک سالہ کبیر جاںبحق ہوگئے جب کہ دیگر6افراد کو لیویزفورس نے مقامی لوگوں کی مدد سے ریسکیو کرکے بچالیاہے ،پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا جو کوئٹہ سے مظفر گڑھ عید منانے جارہے تھے ۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر لورالائی کاشف نبی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر لورالائی جمعہ داد خان مندوخیل اور تحصیلدار بوری اسد کی سربراہی میں لورالائی لیویز فورس نے ریسکیو آپریشن کر کے 6 افراد کو پانی سے بحفاظت نکال لیا ہے جب کہ 2 بچے جاں بحق ہوگئے ۔لورالائی لیویز فورس دوسڑکہ تھانہ انچارج رسالدا نصراللہ اور وہار تھانہ انچارج رسالدار حیدر اپنی فورس کے ہمراہ فورا موقع پر پہنچ گئے ۔لیویز فورس لورالائی نے مقامی لوگوں کی مدد سے ریسکیو آپریشن کر کے 6 افراد کو بحفاظت نکال دیا اور2 بچے جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close