عیدالاضحی پر صفائی کے خاص انتظامات کئے گئے ہیں ، ایڈمنسٹریٹرکوئٹہ

ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ طارق جاوید مینگل نے کوئٹہ کے عوام کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عیدالاضحی پر صفائی کے خاص انتظامات کئے جاچکے ہیں جس کے لئے ایک جامع منصوبہ بندی متعلقہ افسران کی معاونت کی کر لی گئی ہے جس سے شہریوں کو اس بار واضع فرق نظر آئے گا کیونکہ شہر میں چار مین کچرہ پوائنٹس کی نشاندہی کر دی گئی ہیں جو کہ سیٹلائٹ ٹاون کیو ڈی اے گراونڈ، قمبرانی روڈ نزد سی این جی اسٹیشن، ڈبل روڈ نزد پرانی سبزی منڈی اور میکانگی روڈ پر واقع چنے والا ٹب ہیں جہاں پر چھوٹی سوزوکی ڈمپر کے ذریعے شہر بھر سے کچرہ اور قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ان چار پوائنٹس پر اکھٹا کیا جائے گا اور پھر بڑے ڈمپر کے ذریعہ کچرہ شہر سے باہر نکالا جائے گا۔ ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ قربانی کرنے کے بعد آلائشوں کو نالیوں اور سڑک پر نہ پھینکیں بلکہ مقررہ کچرہ دانوں میں ہی ڈالیں تا کہ میٹروپولیٹن کے صفائی کا عملہ بروقت اسے اٹھا سکے اور شہریوں کو گندگی کی وجہ سے کسی تکلیف کا سامنہ نا کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ عیدالاضحی اخوت، قربانی اور بھائی چارے کا نام ہے اور امت مسلمہ کے لئے قربانی و ایثار کا پیغام ہے انہوں نے کہا کہ عید کی خوشیوں میں ضرورتمندوں، مستحقین کو بھی شامل کیا جائے اور صفائی کا خاص خیال رکھیں کیونکہ یہ شہر ہم سب کا ہے اور اسکی صفائی کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ شہر کی صفائی کا خیال رکھا جائیگا تو ہی شہر کی خوبصورتی بحال ہو گی ۔ عوام کے تعاون کے بغیر شہر کی خوبصورتی کو بحال کرنا ممکن نہیں، لہذا عوام میٹرو پولیٹن عملہ کیساتھ بھرپور تعاون کریں تاکہ عید کے بعد بھی نالیوں اور سڑکوں پر گندگی نہ ہو اور کسی کو تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے، انھوں نے مزید کہا کہ صفائی کا عملہ تین شفٹ میں عوام کو عید کے پہلے دن سے ہی شہر میں صفائی کرتی ہوئی نظر آئے گی، انھوں نے کہا کہ کنٹرول روم کی فعالی بھی یقینی بنائی جا چکی ہے اور عوامی شکایات موصول کرنے اور انکے ازالے کے لئے صفائی کنٹرول روم کے رابطہ نمبر 0819201686 ، میکینیکل انجینئر زون ون انجینئر عبدالرزاق گرگناڑی 03368000322 , میکینیکل انجینئر زون ٹو سرور زہری 03063861585 اور ایڈمنسٹریٹر دفتر کے نمبر 0819201685 پر عوام الناس با آسانی رابطہ کر سکتی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close