اوستہ محمد :گرج اور چمک کے ساتھ تیز بارش ، نشیبی علا قے زیر آب

اوستہ محمد اور آس پاس کے علا قوں میں تیز ہواوں ، گرج اور چمک کے ساتھ تیز بارش ، نشیبی علا قے زیر آب آگئے، گرمی کی شدت ٹوٹ گیا ، شہر میں روڈ سمندر کا منظر پیش کرنے لگے، میونسپل کمیٹی کے عملہ کی تنخواہیں نہ ہونے سے چیف آفیسر کا پول کھل گیا شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ، تفصیلات کے مطابق اوستہ محمد اور آس پاس کے علا قں میں تیز ہواوں کے ساتھ ساتھ گرج اور چمک کے ساتھ طوفانی بارش کا سلسلہ شروع ہو ا، بارش سے نشیبی علا قے زیر آب ہو گئے، شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل روڈوں پر بارش کا پانی سمندر کا منظر پیش کرنے لگا، دوسری جانب سے میونسپل کمیٹی کے ملازمین کی دو ماہ سے تنخواہیں نہ ہونے سے وہ بھی احتجاج پر ہیں شہر میں صفائی کا صورت حال ابتر ہے، چیف آفیسر کے دعوے صفائی کے صرف دعوے رہ گئے اور ان کے دعووں کا پول کھل گیا ، بارش کے بعد گرمی کی شدت ٹوٹ گیا لیکن بجلی پہلے بارش کے پہلے قطرے سے بند ہو گئی، اگر شہر میں ہنگامی طور پر صفائی نہ کیا گیا تو وبائی بیماریاں پھیل سکتی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close