تحصیل ماشکیل زندگی کے تمام تر بنیادی ضروریات سے محروم

بلوچستان کے علاقے و ضلع واشک کا سب سے بڑا تحصیل ماشکیل زندگی کے تمام تر بنیادی ضروریات سے محروم ہیں ،21ویں صدی میں بھی ماشکیل کے باسی بینک سے محروم ہیں بینک نہ ہونے کی وجہ سے سرکاری ملازم کاروباری حضرات اور ماشکیل کے غریب لوگ جوکہ محنت مزدوری کے لیے خلیجی ممالک میں کام کے لئے گئے ہیں ان کو پیسے بھیجنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ماشکیل کے سرکاری ملازمین کو اپنی تنخواہ کیش کرنے کیلئے 200کلو میٹر دور دالبندین یا 400کلو میٹر دور خاران جانا پڑتا ہے اور کچھ ایسے واقعات بھی ہوئے ہیں کہ راستے میں چوروں نے لوٹ لیا ہے ماشکیل کے سیاسی و سماجی حلقوں نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ ماشکیل میں نیشنل بینک کی ایک برانچ کی منظوری دی جائے تاکہ یہاں کے لوگوں کا یہ دیرینا مسئلہ حل ہو سکیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close