دہشتگردی کےخلاف جنگ بلند حوصلوں سے جیتی جاتی ہے، میر ضیاءاللہ لانگو

صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کی زیر صدارت منعقدہ ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں انہوں نے کہا کہ قیام امن اور دفاع وطن کی خاطر شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ملک و قوم کی حفاظت کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے فورسز کے جوان قوم کے اصل ہیرو ہیں آج بالخصوص صوبے بلکہ پورے ملک میں امن و امان کی بہتری در اصل سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کا ثمر ہے ہمیں اپنے شہداءپر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ا س بات کی روشن دلیل ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہتھیاروں سے نہیں بلکہ قوموں کے بلند حوصلوں سے جیتی جاتی ہے ۔ہم نے بحیثیت قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ بلند حوصلے اور یکجہتی سے جیتی اور آج ایک پر امن پاکستان و بلوچستان کا خواب ممکن ہوا ہے ۔صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو نے جشن آزادی اور عیدالاضحی کے موقع پر صوبے میں سیکیورٹی کے انتظامات کو فل پروف بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ داخلی اور خارجی راستوں پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کڑی نگرانی کرتے ہوئے جامع تلاشی اور مشکوک افراد اور گاڑیوں کی م¶ثر چیکنگ کو یقینی بنائیں۔صوبائی وزیر نے کوئٹہ شہر میں حالیہ بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرائم پیشہ افراد صوبے میں خوف و ہراس پھیلا کر امن و امان کو خراب کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم سیکیورٹی فورسز اور عوام کی مدد سے انہیں ان کے مزموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ اجلا س میں سیکریٹری داخلہ ،آئی جی پولیس بلوچستان ، کمشنر کوئٹہ ڈی آئی جی کوئٹہ اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close