بلوچستان بھرمیںکشمیر میں بھارتی ظلم کیخلاف ریلیوں کا انعقاد

0

- Advertisement -

صوبائی حکومت کی ہدایت پر بلوچستان بھر میں کشمیریوں پر مظالم کے خلاف تقاریب کا انعقاد اور ریلیاں نکالی گئی طلباءوطالبات نے کشمیرعوام سے اظہار یکجہتی کیلئے بھارتی حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی۔ضلعی انتظامیہ جعفرباد کی جانب سے کشمیریوں سے اظہار یک جہتی کے لیے احتجاجی ریلی نکالی گ ریلی ڈپٹی کمشنرجعفرباد فس سے نکالی گئی جس میں مختلف مکتبہ فکرکے افراد سمیت اسکول کے بچوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔ ریلی شہرکے مختلف راستوں سے ہوتی ہو ئی عدالت روڈ پرجلسہ کی شکل اختیار کرگئی ۔ مظاہرین نے مودی سرکار کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی منظور پہنور ، گورنمنٹ ہائی اسکول شیردل بہرانی کے پرنسپل بخشا خان بھنگر، ایپکا کے رہنما حاجی امام بخش کندرانی ودیگرمقررین نے کہا کہ بھارت نے انسانیت کی تمام حدیں پار کرکے کشمیریوں پرجارحیت کی انتہاکردی ہے بے گناہ کشمیریوں کوشہید کرکے ظلم کی ایک تاریخ رقم کردی ہے معصوم بچوں، ضعیف افراد اور خواتین کا قتل عام کیاجارہا ہے کشمیریوں پرگزشتہ ستر برس سے ظلم وستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں انہیں روڈوں پرگھسیٹاجارہا ہے نوجوانوں پرتشدد کرکے انہیں اپاہج بنایاجارہا ہے خواتین کی عصمتیں لوٹی جارہی ہیں بھارت کی بربریت تاحال جاری ہے ۔ ان کا کہناتھا کہ پاکستانی فوج دنیا کی نڈرفوج ہے پاکستانی عوام بچہ بچہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اگربھارت اپنے خطرناک عزام سے باز نہیں آیا توایک فیصلہ کن جنگ شروع ہوگی اوربھارت کانام ونشان دنیاکے نقشے سے مٹ جائے گا ۔ مقررین نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کوظلم سے بازرکھاجائے بصورت دیگر ایک ایسی جنگ شروع ہوجائے گی جس میں کفار کانام ونشان مٹ جاے گا انکاکہنا تھا کہ پاکستانی فوج عوام کشمیریوں کے ساتھ ہیں اورانہیں کسی حالت تنہا نہیں چھوڑاجاے گا کشمیرپاکستان کاشہ رگ ہے اوراسے آزاد کرکے رہیں گے۔ ہرنائی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالے سے صوبہ بھر کی طرح ضلع ہرنائی میں بھی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ تعلیم نے ملکر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارت مظالم کے خلاف گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں سمینار کاانعقاد کیا گیا جبکہ شہر میں ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی پریس کلب کے سامنے اختتام پذیز ہوئی ۔ ریلی و سمینار میں ضلعی آفیسران ایس پی کمال خان کبزئی ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مومن خان ترین ، اسسٹنٹ کمشنر کلیم اللہ رودی ، پرنسپل ڈگری کالج ہرنائی پروفیسر محمد آصف ، پرنسپل بوائز ماڈل سکول ہرنائی مومن خان ترین، ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کلیم اللہ کاکڑ ، جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری سیدنورمحمد شاہ، قبائلی رہنماءحاجی ملک محمد رضا ترین سمیت اساتذہ ، طلباء، وعلماءکرام، طلباءاور سوسائٹی کے افراد نے کثیرتعداد میں شرکت کی ۔ سیمینار و ریلی سے ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ ، ایس پی کمال خان کبزئی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مومن خان ترین، پرنسپل ڈگری کالج پروفیسر محمد آصف ، پرنسپل بوائز ماڈل سکول ہرنائی مومن خان ترین، جماعت اسلامی کے ضلعی جنرل سیکرٹری سید نورمحمد شاہ ، گورنمنٹ ٹیچرایسوسی ایشن کے ضلعی چیئرمین صاحب جان ترین و سکول کے طلباءنے خطاب کرتے ہوئے نہتے کشمیریوں پر بھارتی افواج کے بہیمانہ مظالم اور لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی پر بھارت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ایک مرتبہ پھر کشمیر میں ریاستی دہشت گردی شروع کر دی ہے،نہتے کشمیریوں کے گھروںپر کلسٹر بموں سے حملے کررہے جوکہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے انہوں کہاکہ پاکستان کشمیر پاکستان کاحصہ ہے اور رہے گا انہوں نے کہاکہ پاکستانی عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہوکر بھارتی مظالم کے خلاف ملکر کشمیریوں کے ساتھ ہے انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں پر ظلم کرنے سے پہلے تاریخ سے سبق سیکھے کیونکہ ظلم کا انجام ہمیشہ برا ہو تا ہےمقررین نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طورپر کشمیریوں پر بھارتی مظالم اور لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزی کا نوٹس لے اور بھارت کو ایسا کرنے سے روکے بصورت دیگر پاکستان کا بچہ بچہ کشمیر کے دفاع کےلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.