
- Advertisement -
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال نے بھارتی حکومت کی جانب سے جموں کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کے خاتمے سے بی جے پی کے مکروہ عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں کشمیری رہنماوں کی نظر بندی اور حراست کا مقصد بھارت کے کالے قوانین اور مظالم کا تحفظ ہے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کشمیر ی عوام کے ساتھ ہے اور ان کے آزادی کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے بھارت نے اپنی مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے واضح کردیا کہ وہ جمہوریت کے نام پر ایک دھبہ ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئی بھارت اپنی ناکامی چھپانے کیلئے اس طرح اقدامات اٹھانے پر مجبور ہے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 کے خاتمے سے بی جے پی کے مکروہ عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں کشمیری رہنماوں کی نظر بندی اور حراست کا مقصد بھارت کے کالے قوانین اور مظالم کا تحفظ ہے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی خود مختار حثیت کا خاتمہ کشمیریوں کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کی مدد کے لیے آگے آئے انسانی حقوق سے متصادم قوانین سے کشمیریوں کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا ۔