چمن : آٹے کی فی بوری کی قیمت میں ہوشرباءاضافہ ‘تندور مالکان کی چاندی

0

- Advertisement -

چمن میں مہنگائی کاطوفان آٹے کی فی بوری کی قیمت میں ہوشرباءاضافہ ہونے سے تندور مالکان نے روٹی کا وزن گرادیا اشیاءخورد ونوش کی قیمتیں بڑھ گئی چاول کی فی بوری قیمت میں چار سے چھ سو روپے اضافہ غریب عوام زندگی کی دیگر سہولیات سے جس طرح محروم ہے اسی طرح چاول ،دال ،چولے اوردیگر اشیاءسے بھی محروم۔تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی کے سبب اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے اورمختلف اقسام کے ٹیکس لگنے سے اشیاءخوردونوش کی قیمتیں مزید بڑھ گئی ہیں چینی کی فی بوری قیمت میں پانچ سوسے سات سو روپے تک اضافہ جبکہ خور دنی اشیاءہرقسم کی دالیں ،چاول ،گوشت ،اوردیگر اشیاءخوردونوش میں قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرررہی ہیں جبکہ گھی کے فی کلو میں بھی پچاس روپے تک اضافہ ہوچکاہے چاول کی فی بوری میں چار سے چھ سو روپے تک اضافہ ہوا ہیں دالیں اور چولے کی قیمتیں فی کلو دس سے پچیس روپے تک اضافہ ہوا ہیں جبکہ آٹے کی فی بوری کی قیمت میں آٹھ سو روپے تک اضافہ ہواہیں جس سے تندور مالکان نے روٹی کی وزن گرادی ہے جس سے غریب اور محنت کش افراد سب سے زیادہ متاثر ہواہیں جوکہ روازنہ اجرت سے اپنے گھر کیلئے شام روٹی اوردیگرضروری اشیاءخریدتے تھے مگر اب وہ اس سے محروم ہوگئے ہیں اور روزانہ کے معمولی اجرت سے ان کاگزارہ مشکل سے مشکل ترین ہوچکاہے چمن کے شہریوں اختر جان ،زکریا ،عبدالرشید ،مجید ،صمد خان ،سردار محمد مخلص اوردیگرنے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ غریب اور بے بس افراد کیلئے جوکہ روزانہ کی اجرت پر کمائی کررہے ہیں ان کیلئے سرکاری سطح پر سستا بازار لگایاجائے اور چمن کے گندم کاکوٹہ منظرعام پرلایاجائے اوراس کوٹہ سے چمن کے غریب اوربے بس افراد کو آٹا دیاجائے تاکہ بڑی عید کے موقع پر غریب اور ان کے خاندان کے فرد اوران کی بچے بھی عید قربان پر خوشیوں میں شامل ہو ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.