بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام کے عزم سے ہار چکی ہے،بشریٰ رند

0

- Advertisement -

صوبائی مشیر و چیئرمین کیو ڈی اے محترمہ بشری رند نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے شہریوں کے خلاف بدترین بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انکی قابض افواج کے ظلم و بربریت کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیر کے حریت پسند عوام کے عزم سے ہار چکی ہے۔ ایک بیان میں محترمہ بشری’ رند نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کا خون ناحق بہا کر بھارت ان کے حق خود ارادیت کی منصفانہ تحریک کو دبا نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کا بہتا خون عالمی ضمیر کےلئے ایک چیلنج ہے۔مظلوم کشمیری سوال پوچھ رہے ہیں کہ عالمی برادری بھارتی مظالم پر خاموش کیوں ہے؟انہوں نے کہا کہ اہل کشمیر کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے حق خودارادیت کے حصول تک پاکستان ان کی اخلاقی ،سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہاکہ تحریک آزادی کشمیر کی شمع شہداکے خون سے روشن ہے،ان کی قربانیوں نے حریت کا ایک نیا باب رقم کیا ہے۔محترمہ بشری’ رند نے کہا کہ کشمیری ماوں، بہنوں ،بیٹیوں اور بچوں نے عظیم قربانیاں دےکر آزادی کی تاریخ میں حوصلے،صبر اور استقامت کی ایک منفرد مثال قائم کی ہے۔ اور محترمہ بشری’ رند نے کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ کشمیریوں کی جدوجہد اور ان کے عظیم جذبے کو سلام پیش کرتا ہے پوری قوم کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول تک چٹان بن کر ان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے اقدامات اٹھائے، جس کا اس نے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ وعدہ کر رکھا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.