خضدار کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈویژنل پبلک اسکول وکالج خضدار کے اساتذہ و طالبات مطالعاتی دورے پر روانہ

خضداراسسٹنٹ کمشنر ریونیوقلات ڈویژن انجینئر عائشہ زہری نے کہا ہے کہ خضدار کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ڈویژنل پبلک اسکول وکالج خضدار کے اساتذہ کرام و طالبات کو پاکستان کے مختلف تفریحی مقامات اور اہم تعلیمی اداروں کے مطالعاتی دورے پر روانہ کیا گیا گیا جوکہ کمشنر قلات ڈویژن و چیئرمین ڈویژنل پبلک اسکول و کالج خضدار حافظ طاہر کی ذاتی دلچسپی اور کاوشوں کی مرحون منت ہے کمشنر قلات ڈویژن نے طالبات و اساتذہ کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اس مطالعاتی دورے کو اپنے ذہنی صلاحیتوں کی نشوونما کے لئے بھر پور طریقے سے کامیاب بنائیں انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ اس قسم کے مطالعاتی دورے سے طالبات کو اپنے مستقبل کی راہیں متعین کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں طالبات و اساتذہ کرام نے بھی کمشنر قلات ڈویژن کی ان کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی طالبات و اساتذہ کرام کومطالعاتی دورہ کرنے کے انتظامات کرتے رہیں گے ایسے مطالعاتی دوروں سے طالبات و اساتذہ کرام کو بہتر مشائدہ کرنے کا موقع ملتا ہے اور نت نئے تجربات حاصل ہوتے ہیں اور معاشرے میں مل جل کر رہنے اور آگے بڑھنے کی صلاحیتوں میں مزید نکھار پیدا ہوجائے مطالعاتی دورہ کے انچارج و اسسٹنٹ کمشنر ریونیو نے بتایا کہ اساتذہ و طالبات کو کشمیر انسٹیٹیوٹ آف منیجمنٹ ۔آرمی میڈیکل کالج مری ملٹری کالج ایوبیہ سینیٹ آف پاکستان ۔سپریم کورٹ آف پاکستان تاریخی اور تفریحی مقامات اوراہم تعلیمی اداروں کشمیر کے پر فضاءمقامات کی سیر کرائی گئی کے دورہ کے علاوہ بی این پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ایم این اے آغا حسن بلوچ اساتذہ کرام و طالبات کے اعزاز میں ایم این اے لاجز اسلام آباد میں پارٹی کا اہتمام کیا اور تعلیمی حوالے سے لیکچر دیا میڈم عائشہ زہری نے بتایا کہ اس حوالے سے ہم سپریم کورٹ آف پاکستان ۔سینیٹ انتظامیہ اور مختلف تعلیمی اداروں کے انتظامیہ کے مشکور ہے کہ انہوں نے بلوچستان کی طالبات اور اساتذہ کرام کو بے پناہ عزت دی اور بھر پور تعاون کیا ان کی تعاون کی بدولت ان اہم سرکاری اداروں اور تعلیمی اداروں کی تاریخی اہمیت کے متعلق ہمیں آگاہی ملی جس سے ہماری تعلیمی معلومات میں مزید اضافہ ہوگا اور ہم تعلیمی میدان میں مزید بہتری لاسگیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے اس تعلیمی دورے کا انتظام کرنے کا سہرا کمشنر قلات ڈویژ ن حافظ طاہر کی علم دوستی اور طالبات سے محبت اور ان کی مستقبل کو بہتر سے بہتر بنانے کی عظیم خواہشات کا مرحون منت ہیں اور ہم ان کے بے حد مشکور ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Close
Close