
- Advertisement -
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا جان کی بازی ہارگئے ۔پولیس کے مطابق ہفتے کے روز مستونگ روڈ کسٹم چوک کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے عبدالحئی ولد سفر خان اور ان کے صاحب زادے حفیظ اللہ ولد عبدالحئی ساکنان گوہر آباد موقع پر ہی جاںبحق ہوگئے دونوں کی لاشوں کو شیخ زاہد ہسپتال کوئٹہ منتقل کرکے ملزمان کی تلاش کیلئے کوششیں شروع کردی گئی ہے ۔پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایاجارہاہے تاہم اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہے ۔